انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ میں 300 فیصد سے زائد اضافہ تجویز

آئندہ مالی سال انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں 27ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقیاتی بجٹ کا ترقیاتی بجٹ 21 ارب روپے سے زائد اضافے کے ساتھ 27 ارب 43 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال آئی ٹی ٹیلی کام کا ترقیاتی بجٹ 6 ارب روپے تھا۔

پرانے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 21 ارب جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 6 ارب 28 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، ڈیجیٹل اکانومی میں اضافے کے منصوبے پر ساڑھے 3 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ڈیجیٹل اکانومی کا  منصوبہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا۔

آئی ٹی انڈسٹری میں جدت لانے کے منصوبہ کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں، اس منصوبہ پر مجموعی طور پر9 ارب 95کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹلائزئشن کے 40 کروڑ روپے کے منصوبے کیلئے 5 کروڑ رکھے گئے ہیں، قومی اسمبلی کے براڈکاسٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ پر 5 کروڑ خرچ ہوں گے۔

کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے پرانے منصوبہ کیلئے 6 ارب 78 کروڑ روپے، اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کے منصوبہ کے لیے 9 ارب 92 کروڑ رکھے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے آئی ٹی سٹارٹ اپس منصوبہ کے لیے 1 ارب 80 کروڑ رکھے گئے ہیں، ڈیجیٹل پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے منصوبہ پر  ایک ارب روپے خرچ  ہوں گے۔