بھارت میں شدید گرمی، 72 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اڑیسہ میں شدید گرمی کے باعث 72 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ میں یکم مارچ سے اب تک گرمی کی شدید لہر سے 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے اڑیسہ میں مزید 4 روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمۂ موسمیات نے جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، نئی دہلی اور مغربی اتر پردیش کے کئی علاقوں میں آج ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔

نئی دلی میں 13 جون تک شدید گرمی کا اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نئی دہلی میں یکم مئی سے 10 جون کے درمیان 40 دنوں میں سے 32 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں 48 گھنٹوں میں مون سون سیزن شروع ہونے کا امکان ہے۔