وفاقی حکومت کاعیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سےعیدالاضحیٰ پر 3 روز کی سرکاری تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعظم نے17سے19جون تک عیدتعطیلات کی منظوری دےدی ہے۔

 وفاقی سرکاری ملازمین کو5چھٹیاں ملیں گی،15اور16جون کو ہفتہ وارتعطیلات کے باعث دفاتر بند رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے3روزہ تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوائی،کابینہ ڈویژن کی جانب سے ارسال سمری میں 17سے 19جون تک عیدکی چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی،جسےمنظور کرلیا گیا ہے۔