کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 629 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالر اضافے سے 2287 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2307 ڈالر فی اونس ہے۔