Oath-taking ceremony of newly elected members in Sindh Assembly

سندھ اسمبلی کے  نومنتخب اراکین کی  تقریب حلف برداری کا اجلاس سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے 168 اراکین میں سے 114 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ 36 اراکین کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

دوسری جانب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے 9 اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے لیے الیکشن کمیشن میں  درخواست دے رکھی ہے جبکہ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے اراکین آج کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ نقص امن اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔