بجلی ایک ماہ کے لیے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک صارفین بجلی کی قیمت میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔