چوہتر ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی افیون تلف کردی گئی

پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے اندرون سندھ میں 21 ایکڑ پر کاشت شدہ افیون کی فصل تلف کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ سندھ کے پہاڑی شمالی اضلاع کے قریب گاؤں باجک میں افیون کی 21 ایکڑ پر کاشت کو تلف کردیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تھانہ غیبی ڈیرو کی حدود میں واقع گاؤں باجک میں افیون کی فصل تلف کر دی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ غائبی ڈیرو کی حدود میں غیر قانونی طور پر منشیات کاشت کی گئی تھی، 24 فروری سے اب تک مختلف کارروائیوں میں 74 ایکڑ رقبے پر کی گئی افیون کو تلف کیا گیا ہے۔