ہم آپ تو چوہوں کی حرکات وسکنات سے پریشان رہتے ہیں۔اور خواہ ہم اپارٹمنٹس میں رہتے ہوں یا گھروں میں چوہوں کی آمد جامد جاری رہتی ہے۔
لیکن معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب سری لنکا کے قومی ایئرلائن کے اس طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا جس میں چوہے کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
چوہے کی تلاش شروع کی گئی لیکن یہ تلاش تین روز کے عرصے پر محیط رہی۔اور چوہا ائر لائنز کے عملے کی جان کو آگیا۔
لاہور سے سری لنکا پہنچنے والا یہ طیارہ پرواز سے محروم رہا اور 3 دن تک طیارے کے مصاحبین چوہے کی تلاش میں مصروف ِ کار رہے۔
خیال رہے کہ یہ طیارہ لاہور سے کولمبو پہنچا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ سری لنکا کی قومی ایئرلائن کمپنی کے لئے بھاری مالی نقصان کا باعث بھی ہوا۔
بالآخر تین دن کی زبردست بھاگ دوڑ کے بعد طیارے میں چوہا مردہ حالت میں پایاگیا۔ جس کے بعد طیارے کو پرواز کی اجازت مل گئی۔