سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ

سونے کی مقامی و عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 871 روپے تک جاپہنچی۔

دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ میں 10 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2067 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔