مصدقہ زرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے ریکارڈ آمدن حاصل کرتے ہوئے صرف آٹھ ماہ میں 50 ارب روپے کمائے ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق یہ آمدنی صرف پسنجر اور فریٹ ٹرین کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال آمدنی 32 ارب روپے تھی۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک 80 ارب تک آمدن متوقع ہے۔ انھوں نے اس شاندار کارکردگی کا کریڈٹ ریلوے ورکرز کودیتے ہوئے ورکرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاکستان ریلویز کے سی ای او عامر بلوچ نے مزید کہا کہ ریلوے ملازمین کے لیے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کوبھی بہتر بنایا گیا ہے۔اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات روبہ عمل ہیں۔
انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ریلوے اپنی خدمات کو مزید بڑھانے اور سفری سہولیات میں توسیع کی کوشش کرے گا۔
پچھلے سال دسمبر میں، پاکستان ریلوے نے سنگل ٹریک کراسنگ کے لیے رائٹ آف وے (ROW) چارجزمیں پانچ سالوں کے لئے اضافہ کردیا ہے۔اس اقدام سے بھی محکمے کو3.8 ملین مزید ریونیو حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔