کل6 مارچ سے شروع ہونے والا سبی میلہ مؤخر کردیا گیا۔بلوچستان حکومت نے میلے کو مؤخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث سبی میلہ مؤخر کیاگیا۔
خیال رہے کہ سبی میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے مویشی لائے جاتے ہیں۔سبی میلے میں مویشی و زرعی نمائش، سرکس، میوزیکل شو، مینا بازاراور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔