وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک میں خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں، خواتین کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب بہت حساس ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خواتین کی سیفٹی کیلئے “نیور اگین” کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین کی سیفٹی کے حوالے سے ایک ایپ متعارف کرائی جائے، “نیور اگین” کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی جسے وزیراعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں خواہ مخوا نان ایشوز کو ایشو بنایا جاتا ہے، خواتین کے تحفظ کے حوالے سے جو بھی اقدامات ہیں وہ کریں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہہ چکی ہیں کہ ایک ماہ میں شہروں کی صفائی ہو جانی چاہیے، لاہور میں ڈمپنگ سائٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چھوٹے شہروں میں ویسٹ منیجمنٹ کا پلان مانگ چکی ہیں، ان کی پہلی میٹنگ مہنگائی کے حوالے سے ہی تھی۔