صدر زرداری کا بیٹی آصفہ کو خاتون اول بنانے کا شاندارفیصلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ہمیشہ حیران کن اور مسرت بھرے فیصلے سامنے آتے ہیں۔جواپنی فطرت میں ہر اعتبار سے منصفانہ اور قابل قدر ہوتے ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹوکو خاتون اول قراردینے کا لاجواب اور اصولی فیصلہ بھی صدرز رداری کی بصیرت کا آئینہ دار ہے۔

وہ جلد ہی باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائیگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔

یاد رہے کہ8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لئے ملک گیر انتخابی مہم چلانے میں انتہائی اہم کردار اداکیا اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کی زبردست پشت پناہی کی۔

آصفہ بھٹو 3 فروری 1993 کو پیدا ہونے والی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔