بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ عدالت میں نکاح کا مقدمہ سیاسی نوعیت کا نہیں ہے بلکہ میرا گھر تباہ کر دیاگیا۔
اس لیے مجبوراً مجھے عدالت آنا پڑا۔ڈسٹرکٹ کورٹس میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ کیس بالکل اصل اور دوسری نوعیت کا بنتا ہے۔
مجھے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں ہے۔کیونکہ میں تو انھیں جانتا تک نہیں۔نہ میں ان کے بارے میں کچھ سوچنا چاہتا ہوں۔
اورنہ ہی سوچتا ہوں۔خاور مانیکا نے کہا کہ ما قبل مجھے قطعاًمعلوم نہیں تھا کہ پوشیدہ نکاح کیا ہوا ہے۔اور چھپ کر نکاح کرنا خلاف شریعت ہے، نکاح ہمیشہ اعلانیہ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے بچے بھی پریشان تھے۔ بچوں کو تو میری اور بشریٰ بی بی کی طلاق تک کاعلم نہیں تھا۔
اور بچوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا چھپ کر نکاح ہوا۔میرا گھر تباہ کر دیا گیا۔مجبوراً مجھے عدالت آنا پڑا۔