وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان میں صارفین کو بجلی وگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان میں صارفین کو بجلی وگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا حکومت کا کام کاروبار نہیں بلکہ نجی شعبے کو سہولت دینا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی اورقومی خزانےکومزیدنقصان نہیں پہنچنےدوں گا۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پیٹرولیم شعبے سے متعلق اجلاس میں گیس اورتیل چوری کرنیوالوں کی نشاندہی کرکےسزادینےکی ہدایت کی گئی۔
وزیراعظم نے حکم دیا کہ ایل پی جی شعبےکی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائےتاکہ صارفین کوسستی ایل پی جی میسرہو ساتھ ہی پیٹرولیم کی ریفائننگ کی استعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کردی۔