چین کی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی نے موبائل فونز کے بعد الیکٹرک کاروں کی فروخت بھی شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا کہنا ہے کہ وہ اس ماہ اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی ای وی کی ڈیلیوری شروع کر دے گی۔
شاؤمی کی جانب سے لانچ کی گئی ای وی گاڑی کی قیمت کا اعلان 28 مارچ کو متوقع ہے۔چین کی پانچویں سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ آرڈر لینے کے لیے ملک بھر کے 29 شہروں میں اس کے 59 سٹورز ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب چین میں ٹیسلا جیسی فرموں کے درمیان قیمتوں کی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی کار مارکیٹ ہے۔
گزشتہ سال اسپیڈ الٹرا 7 ایس یو سیون کی نقاب کشائی کے موقع پر شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹیو لی جون نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی کا مقصد دنیا کی پانچ اعلیٰ کار ساز کمپنیوں میں سے ایک بننا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ وہ اگلے 10 سالوں میں اپنے گاڑیوں کے کاروبار میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔