اناسی فیصد پاکستانی ووٹرز کا سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنے کا مشورہ

پاکستان کے 79 فیصد ووٹرز  نے  سیاسی جماعتوں کو مل کر کام  کرنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی سروے کمپنی گیلپ پاکستان نے تقریباً 4 ہزار ووٹرز کی رائے پر مبنی ایگزٹ پول جاری کردیا۔

ایگزٹ پول کے مطابق 4 ہزار پاکستانی ووٹرز میں سے 79 فی صد کی جانب سے ملکی سیاسی جماعتوں کو اکٹھے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دورے کے دوران پاکستانی ووٹرز نے اپنی رائے میں کہا کہ ملکی سیاست دانوں کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں مل بیٹھنا چاہیے جب کہ سروے میں شریک باقی 15 فی صد ووٹرز نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنا ہو تو مل بیٹھنا ضروری نہیں، انفرادی طور پر بھی کارکردگی دکھائی جا سکتی ہے۔