سعودی حکام کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں سعودی عرب اور دیگر ممالک سے مسلمان عمرہ کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آتے ہیں، جس کی وجہ سے سعودی حکام نے ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔
سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ماسک پہننے سے متعدد بیماریوں سے تحفظ ملے گا۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کیا گیا ہے، اسی طرح حکام نے زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے وسیع و عریض مساجد کے کچھ گیٹ مختص کیے ہیں تاکہ زیادہ ہجوم کو روکا جا سکے۔