امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی سپریم کورٹ سمیت تمام انصاف دینے والے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا نکتہ نظر تھا الیکشن جعلی ہے جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، ملک سے سیاسی پولرائزیشن کو ختم کیا جائے ورنہ جمہوریت ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا آئی ایم ایف کی سفارش پر ایسے شخص کو وزیر خزانہ لایا گیا جو پہلے ہی منتخب کرلیا گیا، معیشت کو ٹھیک کرنا ہے تو سود، غیر ترقیاتی فنڈز اور آئی پی پیز کے معاہدے ختم کریں۔
پاکستان اور عالم اسلام غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چوکوں، چوراہوں میں احتجاج کریں گے،جو مظلوم ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، عالم اسلام کی غزہ پر بے حسی مجرمانہ خاموشی ہے۔