پاکستان ریلوے کی تاریخ کی سب سے لمبی اور بھاری مال بردار ٹرین کی کامیاب آزمائش
پاکستان ریلوے نے مال بردار ٹرین چلانے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی تاریخ کی سب سے لمبی اور سب سے بھاری مال بردار ٹرین آزمائشی روانگی کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق سب سے لمبی مال بردار ٹرین نے کراچی پپری یارڈ سے کوٹری کے درمیان آزمائشی طور پر چلائی گئی۔
محکمہ ریلوے نے ایک کلومیٹر 2500 فٹ سے زیادہ لمبی مال بردار ٹرین چلا کر ریکارڈ قائم کر دیا، مال بردار ٹرین 50 ہاپر ویگنوں میں 3000 ٹن پے لوڈ کے ساتھ چلائی گئی ہے، مال بردار ٹرین کا وزن 4132 ٹن ہے۔پاکستان ریلویز کے واحد طاقتور لوکوموٹو جی ای یو-40 نے اس مال گاڑی کی قیادت کی جس کی طاقت 4563 ہارس پاور تھی۔پاکستان ریلویز کے پاس لوکوموٹو جی ای یو کا بڑا بیٹرہ موجود ہے۔
ریلوئے کی تاریخ کی سب سے لمبی مال بردار ٹرین ہیڈ اور ٹیل اینڈ پر صرف تین افراد کے عملے کے ذریعے چلائی گئی۔پیپری یارڈ سے کوٹری جنکشن تک 127 کلومیٹر کے فاصلے میں ٹرین نے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار حاصل کی۔
آزمائشی ٹرین سے اضافی بوجھ ہٹانے کے بعد ٹرین اپنی منزل کے لیے روانہ ہو گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق پاکستان ریلوے حکومت کی طرف سے نافذ کردہ ایکسل لوڈ کی حد کے بعد مال بردار آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔بندرگاہ سے اندرون ملک کارگو کی مانگ بڑھنے سے محکمہ ریلوئے مال بردار آپریشن میں اضافے کے لیے رولنگ اسٹاک تیار کررہا ہے۔