یوکرین سے تعلق رکھنے والے شخص ڈمیٹرو ہرونسکی نے ایک دن میں 3 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈمیٹرو ہرونسکی نے اپنے داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگا کر تینوں ریکارڈ ایک ہی دن میں قائم کیے۔ڈمیٹرو نے ریکارڈ کی شروعات بھاری گاڑی کو اپنی داڑھی سے کھینچ کر کی۔
وہ اس سے قبل 2019 اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں لیکن تب وہ اس کوشش میں ناکام ہوگئے تھے، داڑھی سے گاڑی کھینچتے وقت ٹھوڑی سے بال اکھڑ گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری کوشش کے لیے دوبارہ داڑھی بڑھائی اور مضبوطی میں اضافے کے لیے چٹیا بنانے کی مختلف تکنیکیں آزمائیں۔
اس بار انہوں نے کامیابی کے ساتھ داڑھی سے 2580 کلو گرام وزنی بس کھینچ کر ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 1951 کلو گرام وزن کھینچ کر بنایا گیا تھا۔ڈمیٹرو نے دوسرا ریکارڈ گردن سے 7760 کلو گرام وزنی ریل گاڑی کھینچ کر بنایا جبکہ تیسرا ریکارڈ دانتوں سے سات گاڑیاں کھینچ کر اپنے نام کیا۔