غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جائے گا، وفاقی وزرات داخلہ نے چاروں صوبوں کو باضابطہ آگاہ کر دیا، حتمی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو آگاہ کردیا۔ اب تک بھجوائے گئے پانچ لاکھ افراد کا ڈیٹا بھی دوبارہ مانگ لیا۔ غیرقانونی باشندوں کے بعد پی او آر کارڈ ہولڈرز کو ملک بدرکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 5 لاکھ غیرقانونی افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا، دوسرے مرحلے میں بچ جانےوالے غیرقانونی باشندوں کو واپس بھجوایاجائے گا۔