حافظ نعیم الرحمان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی انجیو پلاسٹی ہوگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مکمل ہیلتھ چیک اپ ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر طارق فرمان نے کیا۔

انہوں نے انجیوگرافی کا مشورہ دیا اور الحمدللہ آج اسٹنٹ ڈالنے کے بعد انجیو پلاسٹی بھی ہوگئی ہے جب کہ وہ جلد ہی اسپتال سے ریلیز ہو جائیں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی، نعیم بھائی کو مکمل صحت سے نوازے۔