کراچی کیٹی بندرپر ماہی گیروں کے جال میں ایک بار پھر اربوں روپے کی ’سوا‘ مچھلی پھنس گئی
شاید اسی کو کہتے ہیں کہ جب دینے والا چھپر پھاڑ کر دے رہا ہو تو دامن بھی کشادہ کرلینا چاہیے۔
ہوا یہ ہے جناب کہ کراچی کے قریب کیٹی بندرسے نزدیک ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی ایک مرتبہ پھرمہربان ہوگئی ہے۔
یعنی کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کے جال میں نہایت قیمتی اور نایاب اربوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلی پھنس کر آگئی۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق جال میں پرسوں ’سوا‘ مچھلی کا بڑا کیچ آیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ تین کشتیوں کو سوا مچھلی کے سات سو دانے ملے ہیں۔
دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ سوا مچھلی مارچ اپریل میں انڈے دینے کے لیے اکھٹا ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس مچھلی کی قیمت عالمی مارکیٹ میں پونے دو ارب روپے تک ہے۔تاہم بڑے پیمانے پر شکار کے باعث سوا مچھلی کی نسل معدومیت کا بھی شکار ہے۔