ناقابل ِ فہم وجوہات کی بنا پر پی آئی اے کی تین پروازوں کی اچانک متبادل ائیرپورٹس پر لینڈنگ

قومی ایئر لائن کے آپریشنز مستقل دگرگوں صورتحال کا شکار ہیں۔گزشتہ صبح قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ایک دن میں تین بین الاقوامی پروازوں کو موسمی خرابی کا جواز بنا کر متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایاگیا۔

لیکن تجزیہ کاروں کی نظر میں حقیقی وجوہات کچھ اور ہیں۔جن میں زیادہ تر امکانات آپریشنل اسباب کے کئے جارہے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دمام سے اسلام آباد کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے دو سو چھیالیس کوآج صبح پانچ بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

مگر اس پرواز کی منزل اچانک تبدیل کرکے اسے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پر لینڈ کروایا گیا،

اسی طرح پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے ایک سو چوراسی کی منزل بھی تبدیل کرادی گئی۔اوررات تین بجے اسلام آباد لینڈ کرادیا گیا۔

اسی طرح گزشتہ شام پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز پی کے سات سو بیالیس کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کیا گیا۔جس کا روٹ اچانک تبدیل کرکے کراچی اتار لیا گیا۔