The real secret to lasting marriages is respect, not love, Rani Mukherjee

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ شادیاں صرف محبت کی بنیاد پر قائم نہیں رہتیں۔

بلکہ ان کی بقاکا راز فریقین کے ایک دوسرے کے لئے احترام کے جذبوں پر ہے۔

رانی مکھرجی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد اگرمحبت ختم بھی ہوجائے تب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام ہی وہ واحدجذبہ ہے جو شادی کوبرقرار رکھتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک بہت اچھے انسان اور ٹیم لیڈرہیں۔

اور ہماری شادی کی کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ رانی مکھرجی نے ایک دہائی قبل بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر اور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کی تھی۔

اور ان کی ایک آٹھ سال کی بیٹی ہے۔واضح رہے کہ رانی مکھرجی ایک بالی وڈ اسٹاراداکارہ ہیں جوسن دوہزار کی دہائی میں بمبئی فلم نگری پر راج کرتی رہی ہیں۔

دوہزار کی دہائی میں رانی مکھر جی کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوا کرتاتھا۔

انھوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث متعددگراں قدر اعزازات وصول کئے ہیں جن میں آٹھ فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔