عیدالفطرپرمسافروں کیلئے خوشخبری، چار اسپیشل ٹرینوں کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام الناس کے سہولت کیلئے چاراسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے دو اسپیشل ٹرینیں کراچی سے چلائی جائیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی ٹرین سات اپریل دوہزار چوبیس کو کراچی سٹی سے شام چھ بجے روانہ ہوگی، پہلی اسپیشل ٹرین سترہ کوچز پر مشتمل ہوگی، جس میں ایک ہزار ایک سو دس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ خصوصی ٹرین کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، حافظ آباد، وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینز، اٹک سٹی، نوشہرو اور پھر پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے نو اپریل دوہزار چوبیس کو رات ایک بج کر پندرہ منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان آٹھ اپریل دوہزار چوبیس کو رات نو بجے روانہ ہوگی جو کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، راونڈ، کوٹ لکھپت سے ہوتے ہوئے نو اپریل دوہزار چوبیس کو شام پانچ بج کر پچپن منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

عید اسپیشل ٹرین اٹھارہ کوچز پر مشتمل ہوگی اور اس میں بارہ سوبیس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی،

اس کے علاوہ اس میں دو بزنس اور دو اسٹینڈرڈ کلاس کوچز لگائی جائیں گی، بقیہ تمام ڈبے اکانومی کلاس ہونگے، صرف اے سی کلاس کی سہولت سیکنڈ ٹرین میں ہوگی۔