اب آپ کو یقین آجائے گا کہ دنیا واقعی ڈیجیٹل میکانزم کی طرف ہجرت کرچکی ہے۔
کیونکہ پڑوسی ملک بھارت میں ایک بھکاری نے شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کراکر بھیک مانگنے کا جدید طریقہ اختیار کرلیا۔
یہ بھارت میں پیش آنے والا انتہائی دلچسپ اور عجیب وغریب واقعہ ہے جو ایک نابینا بھکار ی نے بھیک لینے کے لئے استعمال کیا اور طریقہ کار کامیاب بھی رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نابینا بھکاری بھیک مانگنے کیلئے کارسوار تک پہنچا تو دیکھا گیا کہ اس کی شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ تھا۔
گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے بھکاری کا موبائل لیا اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت دنیا بھر میں وقت کی بچت کے لئے کیو آر کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف کیفے، کھانے پینے کی دکانوں اور شاپنگ مالز میں کیو آر کوڈ کی سہولت عمومی طور سے دستیاب ہوتی ہے۔