سندھ: سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں آلودہ پانی پینے سے 5 بچے جاں بحق

سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے۔

نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) سانگھڑ نے بتایا کہ 2 روز کے دوران ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہوئے،

واقعے کے بعد ڈی ایچ او سانگھڑ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور واٹر پمپ کو سیل کردیا.

ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا، زیر زمین پانی کے نمونے لیبارٹری میں چیک کیے گئے، جس میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی۔