سال دوہزار چوبیس کا پہلا سورج گرہن آٹھ اپریل کو متوقع ہے۔یہ سورج گرہن اگلے بیس برسوں تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔
یہ سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گاجبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن دو اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔
سورج گرہن کے وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔مکمل سورج گرہن چونکہ آٹھ اورنو اپریل کے درمیان ہوگا۔
اس لئے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔