آرمی چیف کا قومی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

آرمی چیف کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرزکو 7 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا تھا۔تاہم شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی کرکٹرز کو اب 8 اپریل کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔

آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر پر افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں کی سرپرستی میں قومی کرکٹرز کا فیزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کر دیا جائے گا۔