آپ کو بتاتے چلیں کہ ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایران کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی جنگی کابینہ میں ایران کے خلاف فیصلہ کیا گیا کہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے مگر جنگ نہیں کرنی۔
واضح رہے کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے سفارتی رابطہ میں رہیں گے۔
جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے لیکن اسرائیلی کی انتقامی کارروائی کا فوری اور پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔