حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے تریپن پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت دو سو ترانوے روپے چورانوے پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے چودہ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت دو سو نوے روپے اڑتیس پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے انہتر پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت ایک سو ترانوے روپے آٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں چھ روپے چوون پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت ایک سو چوہتر روپے چونتیس پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے پندرہ دن کے لیے ہوں گی۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ پندرہ روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔