آج سندھ میں شام اور رات کراچی،دادو، لاڑکانہ،جیکب اباد، پڈعیدن، قمبر شہدادکوٹ،میرپور خاص،سانگھڑ،جامشورو، حیدر آباد، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے علاقوں گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی،ڑوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید/ موسلادھار بارش اورژالہ باری کابھی امکان ہے۔
اسی طرح اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
جبکہ خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں وزیرستان،ٹانک،بنوں اور کرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔