کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی

کراچی کے مختلف علاقوں ٹاور، آئی آئی چند ریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔

کراچی کے علاقوں بزرٹہ لائن ، کالا پل سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں آج بھی کہیں ہلکی بارش، کہیں بوندا باندی کا امکان ہے ، شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود بادلوں کا کراچی کی جانب رخ ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند گھنٹوں میں کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی پہنچنے سے قبل مغربی سسٹم کمزور ہوگیا ، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے جبکہ شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر، ائیر کوالٹی انڈیکس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 39 نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 68 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔