بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے۔
ووٹنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ بھارت کے سماجی مسائل کا شکار عوام کے لیے یہ خوشخبری حقیقت کا وہ رخ نہیں جو نفرت پھیلانے والے اس ٹی وی چینلز سے ہمیں دیکھنے کو ملے گا جنہیں وہ کارپوریٹ مالکان چلاتے ہیں جو مودی کی انتخابی مہم میں اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ لیکن گزشتہ ہفتے بھارتی معتبر اخبار میں شائع ہونے والے سروے میں دیگر اہم نکات اور نتائج سمیت قابلِ اعتبار معلومات سامنے آئیں۔
مودی کی حمایت کرنے والے میڈیا ہاوسز کے علاوہ گردش کرنے والی رپورٹس لوک نیتی سینٹر فار دی اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز (سی ایس ڈیز)کے پری پول سروے صرف ایک بات میں درست ہے۔ ان نتائج سے یہ نظرانداز کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ نریندر مودی کی انتخابی مہم ڈگمگا رہی ہے۔