پنجاب میں آج سے 29 اپریل تک پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق چند مقامات پر ژالہ باری کےبھی امکانات ہیں،تمام اضلاع کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرزکوبھی الرٹ کردیا گیا، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
اس حوالےسے پروونشیل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھرکےڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے،تمام اضلاع کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرزکوبھی الرٹ کردیاگیا،پی ڈی ایم اےکنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
ڈی جی ایم اے کا کہنا ہےکہ شہری بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئےمحفوظ مقامات پررہیں،بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نےکہا کہ شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرسکتے ہیں۔