ٹائل میں سے انسانی جبڑے کی ہڈی دریافت

یورپی ملک میں ایک ڈینٹسٹ کو اپنے والدین کے گھر کی ٹائل میں سے انسانی جبڑے کی ہڈی مل گئی۔

اس ڈینٹسٹ نے اپنے والدین کے گھر کے اس ٹائل کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر شیئر کی۔

جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس تصویر نے سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے جو اس جبڑے کی ہڈی کا جائزہ لینے کے لیے بے چین ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس کا تعلق کسی معدوم انسانی آباؤ اجداد سے ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں بشریات کے پروفیسر جان کپل مین نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ اگر اس جبڑے کی ہڈی کا تعلق کسی معدوم انسانی آباؤ اجداد سے نکلا تو اس کا مطالعہ کیا جانا  اور اسے میوزیم میں رکھا جانا چاہیے۔