پاکپتن میں نو بیاہتا دولہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج

صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں نوبیاہتا دولہا دلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا، دولہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی۔

مصدقہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس کے مطابق دلہن صائمہ بی بی دلہے اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کردیا جس کے بعد دلہن گھر سے زیورات، نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔

دلہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔