وزیرِ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہ ادا کر دی

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کر دیں۔

رانا سکندر حیات نے بتایا ہے کہ نان فارمل اسکول اساتذہ کی 10 ماہ کی تنخواہیں ان کےاضلاع میں بھیج دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیرِ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دو دنوں میں اساتذہ کی تنخواہوں و دیگر واجبات ادا کر دیے جائیں گے۔