ہانیہ کے سرخ ساڑھی میں جلوے

شوخ و چنچل پاکستانی اداکارہ ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی سرخ ساڑھی میں تصاویر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اپنی فیملی کی شادی کی تقریب میں انہوں نے ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی یہ ساڑھی زیب تن کی اور تقریب میں رونق لگادی۔

انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی اس دلکش لُک کی تفصیلات بتائیں کہ انکا اسٹائلسٹ اور میک آرٹسٹ کون تھا۔

ہانیہ عامر کی زیب تن کردہ یہ سرخ ساڑھی فائزہ ثقلین نے تیار کی تھی، اداکارہ کی اسٹائلسٹ ارندہ نور تھیں جبکہ ہیئر اسٹائل بیوٹی سیلون دی کٹ بائی ہما سے بنوایا گیا تھا۔ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر انس خالد تھے۔

اداکارہ کے چاہنے والے انکی اس ویڈیو پر خوب تعریفی تبصرے کرتے دکھ رہے تھے، ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی انہیں خوب پیار مل رہا ہے۔