کراچی سے سعودی عرب روڈ ٹو مکہ منصوبے سے متعلق جناح ایئرپورٹ پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سول ایوی ایشن سی اےاے کی جانب سے ائیرپورٹ پر 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیئےگئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر قائم کاؤنٹرز پر سعودی امیگریشن کے سسٹم نصب کر دیئے گئے۔
عازمین حج کو پرواز کی روانگی سے 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنےکی ہدایت دی گئی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج گیٹ نمبر 24 سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کیلئے مختص ہے۔
ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی امیگریشن عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔9مئی کو 2 نجی ایئرلائنز روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پہلی حج پروازیں لے کر کراچی سے روانہ ہو گی۔ 16ہزار سے زائد عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی عرب پہنچیں گے۔
سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کو امیگریشن کیلئے انتظار کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔