اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہبشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو سب جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔
عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔عدالت کے سامنے جیل حکام نے جیل میں گنجائش نا ہونے اور سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے منتقل نا کرنے کا مؤقف اختیار تھا۔