پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنسز میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنسز کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نےصدرمملکت کیخلاف کارروائی روک دی۔
تحریری فیصلےمیں کہا گیا کہ جب تک آصف زرداری صدرہیں،کارروائی نہیں چل سکتی،آصف زرداری نےآرٹیکل 248 (2) کےتحت صدارتی استثنیٰ مانگا،استغاثہ نے درخواستوں پراعتراض کیا نہ ہی مخالفت کی گئی۔
فیصلے میں کہاگیا کہ آئین کےتحت صدرمملکت کےخلاف کیس ہوسکتا نہ کارروائی جاری رہ سکتی ہے،آصف زرداری کی صدارتی استثنیٰ حاصل کرنےکی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔