لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی زمان پارک کے باہر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری سے قبل عدالت میں باقاعدہ پیش ہوتے رہے ہیں مگراب انہیں سزا ہوچکی ہے وہ جیل میں ہے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ضمانت منظورکرے۔سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تاہم، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
بانی پی ٹی آئی پروارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس پارٹی پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا۔