ملک کے جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ اور دادو میں پارا 42 سے 43 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
ادھر پنجاب کے علاقے بہاولپور، ملتان میں درجہ حرارت 41 اور لاہور میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ پشاور اور اسلام آباد میں 35، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔