صوبائی وزیر صحت نے ٹیٹنس ویکسین بنانے والی کمپنیز کو طلب کرلیا

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ٹیٹنس ویکسین بنانے والی کمپنیز کو طلب کرلیا۔

لاہور میں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں جان بچانی والی ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندے بھی طلب کیے گئے اور میڈیسن کمپنیوں کے زیر التوا 117 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرخواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ٹیٹنس ویکسین کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین دن کے اندر کمپنیاں ادویات کا ریکارڈ اور ڈسٹری بیوٹرز کا ڈیٹا فراہم کریں تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے۔