چین میں واقع دنیا کا سب سے گہرا سب وے اسٹیشن جنوب مغربی چین کی میونسپلٹی چونگ کنگ میں واقع ہے اور یہ 116 میٹر کی گہرائی میں ہے جس کی وجہ اور ایئر پریشر میں تبدیلی سے اکثر اس سب وے کی سیڑھیوں کو استعمال کرنے والوں کے کان بند ہوجاتے ہیں۔
جب باہر ہوا کا دباؤ اندر سے مختلف ہو تو کانوں کے پردے اس تبدیلی کو برداشت نہیں کر پاتے۔ یہ عموماً اس وقت ہوتا ہے جب آپ اچانک گہرائی کی سمت جاتے ہیں۔
ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب ہوائی جہاز ٹیک آف اور لینڈنگ کرتے ہیں یا پھر ڈرائیونگ کے دوران پہاڑوں میں اونچائی اور نیچائی آتی ہے۔
زیادہ تر سب وے اسٹیشنز میں عموماً اس قسم کی صورتحال پیدا نہیں ہوتی کیونکہ وہ گہرائی یا پھر زیادہ ڈھلوان پر نہیں ہوتی اور کانوں کو کافی زیادہ ہوا کے مختلف پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
لیکن دنیا کے اس سب سے گہرے سب وے اسٹیشن میں جانے کے بعد آپکے کان بند ہوسکتے ہیں، کیونکہ یہ سطح زمین سے 116 میٹر کی گہرائی میں ہے جو چالیس منزلہ زیر زمین ہے۔واضح رہے کہ 400 دنوں تک کام کے بعد 2022 میں اسکی تعمیر مکمل ہوئی تھی۔