کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت چار جون سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت دو حصوں میں کی جائے گی جس میں تین سے چودہ جون تک جاری رہنے والے پہلے حصہ میں ٹکٹ پر ڈسکاؤنٹ ہوگا اور ڈسکاؤنٹ ٹکٹ لینے کے لیے شائقین کرکٹ کو رجسٹر کرنا ہوگا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ دوسرے حصے میں فینز بغیر رجسٹریشن کے چودہ جون سے اپنی ٹکٹیں بک کرسکتے ہیں، پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹ 30 سے 70 ڈالر کے درمیان ہوگی۔
علم میں رہے کہ پاکستان کو رواں سال نومبر میں چھ وائٹ بال میچز کھیلنے آسٹریلیا پہنچنا ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں جبکہ بھارتی ٹیم نے بھی رواں سال گواسکر ٹرافی کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا رخ کرنا ہے۔