نیا آئی ایم ایف پروگرام، پاکستان کو اہداف مل گئے

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے پاکستان کو معاشی اصلاحات کے نئے اہداف مل گئے۔

 نجکاری، توانائی کے شعبے اور ایف بی آر میں اصلاحات اہم اہداف میں شامل  ہیں، بجٹ کے خدوخال اور اگلے سال ٹیکس وصولیوں کے ٹارگٹ سے بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کو آگاہ کردیا۔

نئے قرض پروگرام پر مزید بات چیت کی گئی، اصلاحات اور اہداف کو پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام پر مذاکرات جون کے آخر میں ہوں گے، کوشش ہے کہ یکم جولائی سے پہلے معاہدہ ہوجائے، یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان مذاکرات سے پہلے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کرے گا۔